انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بھتیجے سہیل کاسکر کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 14:36

انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بھتیجے سہیل کاسکر کو امریکہ میں گرفتار ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو گرفتار کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے بے تحاشا کوششیں کی گئیں، ایک طرف جہاں بھارت داؤد ابراہیم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہا ہے دوسری جانب امریکہ نے داؤد ابراہیم کے بھتیجے سہیل کاسکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 36 سالہ سہیل کاسکر کو منشیات اور دہشت گردی سے متعلق سازشوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ سہیل کاسکر کے کولمبیا کے ایک دہشت گرد گروپ سے تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سہیل کاسکر ، داؤد ابراہیم کے مرحوم بھائی نورا کا بڑا بیٹا ہے۔ کاسکر کو دو پاکستانیوں سمیت امریکہ کی ایک ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ تاہم داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں ”داؤد انٹرنیشنل“ کا تاثر آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے اس خبر کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق داؤد ابراہیم نے سہیل کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سہیل پر جُرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے زیادہ سے زیادہ 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ ٹام کینف نامی وکیل منہاتن کی فیڈرل کورٹ میں سہیل کا مقدمہ لڑیں گے۔ مذکورہ عدالت نے سہیل پر گذشتہ برس دسمبر میں کولمبیا کے دہشت گرد گروپ کو پاکستان سے امریکہ منشیات بالخصوص ہیروئن لانے کے لیے فضائی میزائل کی سطح فراہم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :