کراچی:ٹارگٹ کلر عمر علی عرف ابوہریرہ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، ملزم سیاسی جماعت کیلئے ٹارگٹ کلنگ کرنے والی 17رکنی ٹیم کا حصہ ہے، کالعدم تنظیم کے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے عسکری تربیت بھی حاصل کی،4پولیس اہلکاروں مختلف وارداتوں میں 16قتل کرچکا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 فروری 2016 16:07

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) پولیس نے ٹارگٹ کلر ملزم عمر علی سے دوران تفتیش شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی،بھتہ خوری اور اغواء کی متعددسنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کروا لیا ہے۔ٹارگٹ کلر عمر علی عرف ابوہریرہ نے قتل سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ملزم نے کراچی پولیس کو بتایا کہ وہ سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم کیلئے ٹارگٹ کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم کے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے عسکری تربیت بھی حاصل کرچکا ہے۔پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں ملزم عمر علی سے متعلق مزید انکشاف کیا کہ ملزم اپنی سیاسی جماعت کے سیاسی مخالفین کے علاوہ کراچی ابراہیم حیدری میں 4پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کرچکا ہے۔ملزم کے مطابق اس نے اب تک مختلف وارداتوں میں 16قتل کیے ہیں۔ملزم نے اعتراف کیاکہ وہ ایک سیاسی جماعت کیلئے ٹارگٹ کلنگ کرنے والی 17رکنی ٹیم کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :