روس پاکستان کی مصنوعات کیلئے بہت بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان کی روس کے ساتھ کل تجارت کا صرف 0.06فیصد ہے ، پاکستانی تاجر برادری روس کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔روس کیلئے نامزد پاکستانی سفیر قاضی ایم خلیل اللہ کا اسلام آباد چیمبر میں بزنس کمیونٹی سے خطاب
ہفتہ 20 فروری 2016 16:11
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) روس کیلئے نامزد پاکستانی سفیر قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ روس پاکستان کی مصنوعات کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، روس کا شمار دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے اور اس کی سالانہ درآمدات 175ارب ڈالر سے زائد ہیں، پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت اس کی کل تجارت کا صرف 0.06فیصد ہے جو بہت ہی کم ہے، پاکستانی تاجر برادری روس کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس زیادہ تر کھانے پینے کی اشیاء دوسرے ممالک سے درآمد کرتا ہے اور اس کی کل درآمدات میں اشیائے خوراک کا حصہ 13فیصد ہے، ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی زرعی مصنوعات کا معیار بہتر کر کے روس کو ان مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرسکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.