داؤد ابراہیم کا بھتیجاسہیل کاسکر امریکہ میں پکڑا گیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 20 فروری 2016 16:36

داؤد ابراہیم کا بھتیجاسہیل کاسکر امریکہ میں پکڑا گیا،بھارتی میڈیا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھتیجاسہیل کاسکر امریکہ میں ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم کو مدد فراہم کرنے اور غیر قانونی طور پر میزائل سسٹم فروخت کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھتیجے سہیل کاسکر اوردو پاکستانی شہریوں کوا مریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے ) نے دسمبر 2015 میں سپین کی طرف سے حوالگی کے بعد گرفتار کیا ۔

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم او ر اسکے ساتھیوں نے بین الاقومی سطح پر اپنے امیج کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے گرفتاری کی خبر کودبانے کیلئے اپنی تمام ذرائع اور طاقت کا استعمال کیا۔سہیل اورالیاس علی دانش داؤد ابراہیم کے چھوٹے بھائی نورا کے بڑے بیٹے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ داؤدا براہیم نے سہیل کی رہائی کیلئے ایک اعلی وکیل کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔سہیل کو 25 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :