کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ 370 رنز پر آل آوٹ ، آ سٹریلیا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے

ہفتہ 20 فروری 2016 16:47

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ 370 رنز پر آل آوٹ ، آ سٹریلیا نے 1 وکٹ کے نقصان ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 313 رنر کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جو برنز اور عثمان خواجہ کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 25 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا ‘اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 370 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھن نے اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو صرف 74 رنز پر نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

اس کے بعد برینڈن مکلم نے انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کوری اینڈرسن کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 179 رنز بنائے۔ مکلم نے 79 گیندوں پر 21 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 145 رنز کی اننگز کھیلی۔اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے برینڈن مکلم نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 54 گیندوں پر چار چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے بنایا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے تین، ہیلز وڈ، جیمز پیٹنسن اور جیکسن برڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ولنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :