انٹر تحصیل کمشنر کپ کبڈی ٹور نا منٹ 22مارچ کو رینا لہ خورد میں ہو گا

ہفتہ 20 فروری 2016 17:58

انٹر تحصیل کمشنر کپ کبڈی ٹور نا منٹ 22مارچ کو رینا لہ خورد میں ہو گا

چیچہ وطنی۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) انٹر تحصیل کمشنر کپ کبڈی ٹور نا منٹ 22مارچ کو رینا لہ خورد میں منعقد ہو گا جو 25مارچ تک جاری رہے گا،جس میں ساہیوال ڈویژن کی ساتوں تحصیلوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود کی ہدایت پر منعقد کر وایا جا رہا ہے تاکہ روایتی کھیلوں کو فروغ ملے اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیاں پر وان چڑھیں ۔

کمشنر آفس سے جاری پر یس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اوکاڑہ ٹور نا منٹ کے آرگنا ئزنگ سیکرٹری اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال کو ارڈ نیٹر آفیسر ہوں گے ۔ ٹور نا منٹ میں شرکت کے لئے تمام تحصیلوں کی ٹیمیوں کی تشکیل کے لئے تحصیل سپورٹس آفیسر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو کہ ٹیم مینجر کے طور پر بھی کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :