اعتدال پسند شامی اپوزیشن کو میزائل مہیا کریں گے،سعودی عرب

اپوزیشن گروپ شامی فوج کے طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملوں کا دفاع کرسکیں گے،سعودی وزیرخارجہ

ہفتہ 20 فروری 2016 18:41

اعتدال پسند شامی اپوزیشن کو میزائل مہیا کریں گے،سعودی عرب

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے اعتدال پسند گروپوں کو اپنے دفاع اور شامی فوج کی جارحیت کے خلاف زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کو ترجیح دیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن اخبار کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہاکہ شام کی اعتدال پسند اپوزیشن کو اسلحہ کی فراہمی کو فوقیت دیں گے،رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے اپوزیشن گروپ شامی فوج کے طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملوں کا دفاع کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے اعتدال پسند گروپوں کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی سے شام میں طاقت کا توازن تبدیل ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :