پاک ، بھارت سیریز کی امیدیں تاحال مکمل ختم نہیں ہوئیں،شہریار خان

ہفتہ 20 فروری 2016 18:42

پاک ، بھارت سیریز کی امیدیں تاحال مکمل ختم نہیں ہوئیں،شہریار خان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) چیئر مین پی سی بی شہریار خان تاحال پاک بھارت سیریز کے لیے پرامید ہیں ، کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے لاہور میں جاری لٹریری فیسٹیول میں شرکت کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارت نہ جانے سے ہمیں مالی نقصان تو ہوگا تا ہم حتمی فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہے ۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں بہت مدد ملے گی ، پی سی بی کوئٹہ سمیت فاٹا اور آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کرے گی ۔