دوہرے شناختی کارڈ سے متعلق پالیسی کی منظوری ،وزارت داخلہ نے ایک سے زائد شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی اجازت دیدی

ہفتہ 20 فروری 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) وزارت داخلہ نے ایک سے زائد شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دوہرے شناختی کارڈ سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نادرا کی طرف سے وزارت داخلہ کو بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں 97ہزار سے زائد افراد کے خلاف دوہرے شناختی کارڈز موجود ہیں، 92 ہزار سے زائد شناختی کارڈز کے کوائف ایک جیسے ہیں۔

جس پر ہفتہ کو وزارت داخلہ نے ایک سے زائد شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دوہرے شناختی کارڈ سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ نادرا ذرائع کے مطابق دوسرے شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، شناختی کارڈ کی منسوخی کیلئے درخواست گزار کو بیان حلفی بھی دینا ہو گا