چیئرمین پی سی بی پاک بھارت سیریز کیلئے پرامید

ٹی 20کیلئے حکومتی جواب کے منتظر، کوئٹہ سمیت فاٹا اور آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کریں گے، شہریار خان

ہفتہ 20 فروری 2016 20:08

چیئرمین پی سی بی پاک بھارت سیریز کیلئے پرامید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کی امید ختم نہیں ہوئی ہے ، ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں جاری لٹریری فیسٹیول میں شرکت کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی20 کیلئے بھارت نہ جانے سے تھوڑا بہت نقصان ہو گا لیکن وہاں جانے یہ نہ جانے سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت کریگی۔چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت فاٹا اور آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بات کرتے شہریار خان نے کہا کہ اس لیگ سے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں بہت مدد ملے گی۔ ۔