پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 فروری 2016 20:33

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اوس کھیل پر فرق ڈال سکتی ہے اس لیے وہ پہلے فیلڈنگ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد نے سعید اجمل ، اظہر محمود اور اشعر زیدی کی جگہ سیمیول بدری ، عمران خالد اور آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

کراچی کنگز کے کپتان روی بوپارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کے شعیب ملک اس میچ میں اپنی بھرپور فارم میں نظر آئیں گے۔کراچی کنگز نے ریان ٹین ڈسکاٹے ، میر حمزہ ، افتخار احمد او ر عماد وسیم کو اہم میچ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے ۔ یادر ہے کہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم کل تیسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کا مقابلہ کر ے گی ۔