پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقاد، وائس چیف آف ائیر سٹاف ایئر ما رشل سعیدخان مہمان خصوصی
ہفتہ 20 فروری 2016 21:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقا د ہوا ۔وائس چیف آف ائیر سٹاف ایئر ما رشل محمدسعیدخان ،پاکستان ائیر فور س جو کہ خود بھی اسی عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) سا جد حبیب ، پرنسپل پی اے ایف کالج سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی جس کے بعد مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤ سز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
تعلیمی میدان میں مجمو عی بہتر ین کا ر کر دگی پرمحمدعلی ، زین العابدین،عمار احمداور طاہر یاسین کو مشترکہ طور پر اکیڈمک کلر سے نوازا گیا ۔جبکہ محمدسمیر سالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے ۔(جاری ہے)
سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ منیر ہاؤس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ ، رفیقی ہاؤس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی صفی ہاؤس نے جیتی ۔
اس سا ل کا چیمپئن ہا ؤ س بننے صفی ہاؤس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ کالج نے شاندار ’’ ایرو ما ڈلنگ شو‘‘ بھی پیش کیا ۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.