ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بھارت نہ جانے سے تھوڑا بہت نقصان ہو گا لیکن حتمی فیصلہ حکومت کریگی ‘ پاک بھارت سیریز کی امید ختم نہیں ہوئی ،پی ایس ایل کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں ،آئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی ہونگے ‘چیئرمین پی سی بی
ہفتہ 20 فروری 2016 21:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بھارت نہ جانے سے تھوڑا بہت نقصان ہو گا لیکن وہاں جانے یا نہ جانے سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت کریگی ،پاک بھارت سیریز کی امید ختم نہیں ہوئی ،پی ایس ایل کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں اورآئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی ہونگے۔
لاہور میں جاری لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پوری طرح سے کامیاب ہوئی ہے اوراس نے بہترین نتائج حاصل کئے ہیں۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع ملا ہے اور آئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی لیگ کا حصہ بننا چاہیے لیکن بھارت میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کھلاڑی پاکستان یا پاکستانی کرکٹرز بھارت جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کی اجازت دی تو جائیں گے بصورت دیگر نہ جانے کا فیصلہ ہی کیا جائے گا۔انہوں نے ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں ہونے والے نقصان بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوا تو کھلاڑی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے سے محروم رہیں گے اور تھوڑا بہت دوسرا نقصان بھی ہوگا تاہمحتمی فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ سمیت فاٹا اور آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.