ڈاکٹر شاہد مسعود کا پرویز رشید کے خلاف پیمرا اور سپریم کورٹ جانے کا اعلان
حکومتی وزراء اپنے آپ کو ریاست نہ سمجھیں، پرویز رشید حکومتی ترجمان ہیں،معروف صحافی
ہفتہ 20 فروری 2016 22:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیر ا طلاعات پرویز رشید کے خلاف پیمرا اور سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اپنے آپ کو ریاست نہ سمجھیں، پرویز رشید حکومتی ترجمان ہیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد مسعود نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مجھے جلاد کہہ کر مخاطب کیا وہ بتائیں میں نے کب اسحاق ڈار کی گرفتاری کی بات کی حکومتی ترجمان نے اس قسم کے الفاظ استعمال نہیں کیے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی ذات کی کرپشن کی بات ہو تو پاکستان کو کیوں بیچ میں لے آتے ہیں۔
پرویز رشید حکومتی ترجمان ہیں انہیں محتاط ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر حکومتی ترجمانی کررہے تھے تو انہیں پوری دنیا دیکھ رہی تھی انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف پیمرا اور سپریم کورٹ بھی جارہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نیب میں دائر ریفرنسز کی بات کررہا ہوں میں نے کبھی اسحاق دار کی گرفتاری کی بات نہیں کی میں نے صرف یہ کہا کہ اسحاق ڈار کے خلا ف ریفرنسز تیار ہورہے ہیں میں نے انہیں ضمانت کا مشورہ دیا تو کیا غلط کیا میرے پاس دستاویزی ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ جلاوطنی میں ہوتے ہیں تو ایک ایک منٹ کیلئے فون کرتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.