عظیم باوٴلرز کی نیندیں اڑانے والے ویوین رچرڈز گلیڈی ایٹرز کیلئے آبدیدہ

ہفتہ 20 فروری 2016 22:09

عظیم باوٴلرز کی نیندیں اڑانے والے ویوین رچرڈز گلیڈی ایٹرز کیلئے آبدیدہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پریشان چہرہ اور نم آنکھوں میں ٹیم کی فتح کے لئے امید لئے بڑے بڑے باوٴلرز کی نیندیں اڑا دینے والے سر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے آبدیدہ ہو گئے۔ کبھی خوشی اور کبھی غم کی کہانی، پہلے پلے آف میچ کے آخری لمحات میں سر ویوین رچرڈز کے چہرے سے عیاں تھی۔ستر سے نوے تک کی دہائیوں میں کلاس بیٹنگ بلکہ جارحانہ بیٹنگ کی دہائی ڈالنے والے سر ویوین رچرڈز پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نگران کوچ ہیں۔

(جاری ہے)

مایہ ناز کرکٹر، کھلاڑیوں میں گھل مل چکے ہیں اور اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انکی کوچنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔سست کرکٹ کے دور میں تیز رفتار بلے بازی کو رواج دینے والے رچرڈز نے پاکستانی کرکٹ میں نئی روح پھونک دی ہے۔ سرفراز الیون ہی نہیں بلکہ پی سی بی بھی لیجنڈ سر ویوین رچرڈز کی کوچنگ کا گرویدہ ہے۔ ان کی عاجزی کے باعث پی سی بی انہیں ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :