وزیر خزانہ کی صدارت اجلاس ، وفاقی ادارہ شماریات کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ

افراط زر اور معاشی اشاریوں کے حوالے سے نئے اعدادوشماراکٹھے کئے جائیں ،اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے، اسحا ق ڈار کی ہدایت

ہفتہ 20 فروری 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں وفاقی ادارہ شماریات کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اشیاء کی مارکیٹ میں ترسیل اور قیمتوں کی موثر مانیٹرنگ کے نتیجے میں پرائس انڈیکس میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور اشیاء کی قیمت میں استحکام ہے اور کچھ میں کمی آ رہی ہے،، وفاقی وزیر خزانہ نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی کہ افراط زر اور معاشی اظہاریوں کے حوالے سے ڈیٹا مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان شماریات بیورو کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے سربراہ محمد آصف باجوہ نے موجودہ افراط زر کے اظہاریوں کے رجحان کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ پرانی انڈیکس (ایس پی آئی) اشیاء کی مارکیٹ میں بہتر ترسیل اور وفاق اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی موثر مانیٹرنگ کی وجہ سے مسلسل کمی آ رہی ہے، اہم اشیاء کی قیمتوں یا تو استحکام ہے یہ ان کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ادارہ شماریات(پی بی ایس) کو ہدایت کی افراط زر اور دیگر معاشی اظہاریوں کے حوالے سے ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے اور عوام کو آگاہ رکھا جائے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کیلئے متواتر سروے کئے جائیں اور ان میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :