بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی بسمہ کے والد کو فش ہاربرمیں ملازمت دے دی گئی

ہفتہ 20 فروری 2016 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی بسمہ کے والد فیصل بلوچ کو فش ہاربرمیں ملازمت دے دی گئی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ہفتہ کو بتایا گیا کہ بسمہ کے والد فیصل بلوچ کو فش ہاربر میں نوکری دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تقرر نامہ مل گیا ہے۔

تقرر نامہ دینے کیلئے مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فش ہاربر اتھارٹی میں نوکری کی نوعیت کیا ہے، یہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بسمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہسپتال آمد کے موقع پر راستہ بند ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے بسمہ کے والد فیصل بلوچ کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔(اح)