پاکستان نے دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کر دی مگر ہمسایہ ممالک میں ایسا نہیں ہو رہا ‘ خطے کی مجموعی ترقی کیلئے نان اسٹیٹ ایکٹرز کی مداخلت کو ختم کیا جانا نا گزیر ہے ،پاکستان اور چین اہم سٹریٹجک پارٹنر ہیں

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا لٹریری فیسٹول سے خطاب

ہفتہ 20 فروری 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کر دی مگر ہمسایہ ممالک میں ایسا نہیں ہو رہا ‘ خطے کی مجموعی ترقی کیلئے نان اسٹیٹ ایکٹرز کی مداخلت کو ختم کیا جانا نا گزیر ہے ،پاکستان اور چین اہم سٹریٹجک پارٹنر ہیں لیکن اسکے باوجود دونوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور لٹریری فیسٹول میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنوبی ایشیائی ممالک کی پالیسیوں میں نان اسٹیٹ ایکٹرز اپنی اہمیت رکھے ہوئے ہیں۔ خطے کی مجموعی ترقی کیلئے ان کرداروں کی مداخلت کا خاتمہ کرنا نا گزیر ہے اور اس کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور چین کی معاشی ترقی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہیں لیکن اسکے کے باوجود دنوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔