وزیر اعظم سے بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی ملاقات،دونوں ملکوں کی ثقافت اور لوگوں کو قریب لانے کیلئے اقدامات پر بات چیت

ہفتہ 20 فروری 2016 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف سے بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی ثقافت اور لوگوں کو قریب لانے کے لیے اقدامات کرنے پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے لاہور کے رائیونڈ فارم ہاوس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر نواز شریف کے اہل خانہ بھی موجو د تھے۔ وزیر اعظم نے شرمیلا ٹیگور سے دلیپ کمار کی خیریت بھی دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :