اس تصویر میں کتنی تکون اشکال ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 فروری 2016 01:33

اس تصویر میں کتنی تکون اشکال ہیں؟

آج جس تصویر نے شوشل میڈیا پر سب کے دماغ کا دہی کیا ہوا تھا ، اس میں لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ اس تصویر میں کتنی تکون اشکال ہیں> تصویر میں ایک بڑی چوکور دکھائی گئی ہے، اس چوکور میں دو بڑے اور چار چھوٹے خانے ہیں۔ ہر خانے میں دو مختلف رنگوں سے تکون بنائی گئی ہے۔ شوش میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس سوال کو حل کرنے کی کوشش کی۔ کچھ لوگوں صرف 20 تکونیں گن پائے اور کچھ 28 جبکہ کچھ لوگوں کا دماغ 32 پر چکراگیا۔

(جاری ہے)


ریاضی کی مدد سے اس سوال کا جواب کافی آسانی سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔
16 + (8×2) + (4×2) + (1×2) + (1×2)
اس فارمولے کے تحت تکونوں کی کل تعداد 40ہوگی۔
اس تصویر میں 16 انفرادی تکونیں ہیں۔یہ 16تکونیں 8 بڑی تکونیں بناتی ہیں۔اس کے بعد یہ چار بڑی تکونیں بھی بناتی ہیں اور پھر یہ دو بڑی تکونیں بناتی ہیں۔
بچوں کے لیے بنایا گیا یہ سوال آج شوشل میڈیا پر بڑوں کا امتحان لیتا ہے۔