کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے شعیب ملک اور روی بوپارہ کے درمیان اختلافات کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی اتوار 21 فروری 2016 01:40

کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے شعیب ملک اور روی بوپارہ کے درمیان اختلافات ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے شعیب ملک اور روی بوپارہ کے درمیان اختلافات کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیئٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں باولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں بری کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ اگلے برس سپر لیگ کی شروعات سے کچھ عرصہ قبل ہی ٹیم کو جوائن کرکے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ مکی آرتھر نے اس دوران شعیب ملک اور روی بوپارہ کے درمیان اختلافات کی بھی تردید کی۔