پاکستان سپر لیگ ، کپتانی چھوڑنا بھی شعیب ملک کو راس نہ آیا

اتوار 21 فروری 2016 00:14

پاکستان سپر لیگ ، کپتانی چھوڑنا بھی شعیب ملک کو راس نہ آیا

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پانچ آئیکون کھلاڑیوں میں سے ایک شعیب ملک کو کپتانی چھوڑنا بھی راس نہ آیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین ٹیم کراچی کنگز نے شعیب ملک کی کپتانی میں 8 میچز کھیلے جن میں سے 6 میں انہیں بری طرح شکست ہوئی اور صرف دو میچوں میں کامیابی ملی ۔

شعیب ملک نے یہ کہ کر کراچی کی قیادت چھوڑی کہ کپتانی انکی انفرادی کاکردگی پر اثر ڈال رہی ہے مگر کپتانی چھوڑنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان نے انہیں 0 پر چلتا کیا ، تجربہ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے 9 میچز میں صرف 157 رنز بنا پائے ۔