آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

اتوار 21 فروری 2016 11:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح میں دھند چھائی رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

استور میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔پارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ، اسکردو اور ہنزہ میں منفی 3 ،گوپس ،کالام، قلات ، بگروٹ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کم سے کم حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 10 ، پشاور 8 ، اسلام آباد میں 7 ، مظفر آباد 6 ، مری 5 اور کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :