شاہدآفریدی سے محبت کی دعویداربھارتی اداکارہ منظرعام پرآگئی

میں پاکستان میں تم سے ملنے آرہی ہوں‘ اداکارہ عرشی خان کا سوشل میڈیا پر آفریدی کے نام اعلان

اتوار 21 فروری 2016 11:56

شاہدآفریدی سے محبت کی دعویداربھارتی اداکارہ منظرعام پرآگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی سے محبت کی دعویدار بھارتی اداکارہ عرشی خان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی محبت میں بے باک بیانات دینے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک بار پھر منظرعام پر آ گئی ہیں لیکن اس بار انھوں نے کچھ اور نہیں بلکہ پاکستان آنے کا ہی اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو پیغام میں عرشی خان کرکٹر شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد پاکستان آ رہی ہوں تمہارے لیے اور تم سے ملنے کے لیے جب کہ میں پاکستان آنے کے لیے بہت خوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :