امیتابھ اور شتروگن سنہا میں سرد جنگ ختم‘دونوں گلے مل گئے

دونوں اداکاروں نے ماضی کی تمام مخالفت کو نظر انداز کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا اپنے والدشتروگن سنہا کی سوانح عمری کو پڑھنے سے ڈرتی ہوں‘ سوناکشی سنہاکا اظہار خیال

اتوار 21 فروری 2016 11:56

امیتابھ اور شتروگن سنہا میں سرد جنگ ختم‘دونوں گلے مل گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) بالی ووڈ معروف اداکار امیتابھ بچن اور شتروگن سنہا کی درمیان سرد جنگ کے بارے میں کس کو خبر نہ ہوگی، تاہم دونوں اداکاروں نے ماضی کی تمام مخالفت کو نظر انداز کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔بالی ووڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق اداکار 70 سالہ شتروگن سنہا کی حال ہی میں شائع ہونے والی سوانح عمری کی تقریب میں 73 سالہ امیتابھ بچن نے شرکت کی جس سے دونوں کے مداح حیران رہ گئے-کالم نگار براٹھی ایس پردھان کی جانب سے لکھی ہوئی اس سوانح عمری میں شتروگن سنہا نے کئی دلچسپ اور حیران کن انکشافات بھی کیے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شتروگن سنہا نے اپنی سوانح عمری میں لکھا ہے کہ ان کی فلموں کو ملنے والے اچھے ردعمل کے باعث بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک اور جگہ شتروگن نے امیتابھ بچن کے غصے کے حوالے سے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ہدایت کار راج کھوسلہ سے کافی برے انداز میں بات کی جس کی وجہ سے ہدایت کار راج کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔اس تقریب میں امیتابھ بچن اور شتروگن سنہا کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی موجود تھیں۔اس دوران سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی سوانح عمری کو پڑھنے سے ڈرتی ہیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتی کہ انہیں اپنے والد کے ماضی کی ہر بات معلوم ہو۔

متعلقہ عنوان :