علی ظفر کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے

موسیقی کے بعد علی ظفر نے بولنگ کے گْر سیکھنے شروع کر دیئے

اتوار 21 فروری 2016 12:02

علی ظفر کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) آواز کے جادو کے بعد بولنگ کا جادو اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسٹڈ علی ظفر پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے۔ معروف سنگر نے ٹیم ڈائریکٹر وسیم اکرم سے بولنگ کے گر بھی سیکھے۔ پی ایس ایل کے میدان میں گرما گرمی بڑھی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی تیاریاں تیز کر دیں ۔ دبئی میں یونائیٹڈ ٹیم نے نیٹ پریکٹس میں دن بھر خوب پسینہ بہایا اور اپنی پرفارمنس کو نکھارا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسڈر علی ظفر دھنوں کے ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے ۔ انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ میں جادو دکھا کر اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر اور یونائیٹڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر لیجنڈ وسیم اکرم نے بھی معروف گلوکار علی ظفر کو بولنگ کے گْر سکھائے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب رونمائی پر علی ظفر نے مصباح الحق سے بیٹنگ کی مہارتیں بھی سیکھ کر ایونٹ میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :