ویمن کرکٹ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 (کل)کھیلا جائے گا

اتوار 21 فروری 2016 12:41

ویمن کرکٹ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 (کل)کھیلا جائے گا

رانچی ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) بھارت اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) پیر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے سری لنکا ویمن کو 3-0 سے وائٹ واش شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 24 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :