قومی ٹیم چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے 26 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی

اتوار 21 فروری 2016 12:42

قومی ٹیم چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے 26 فروری کو سری لنکا ..

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) قومی ٹیم آئندہ ماہ چین کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون کی تیاری کے سلسلے میں 26 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی، ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 فروری سے شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹائی کی میزبانی نہ ملنے پر پاکستان اور چین کے درمیان ٹائی 4 سے 6 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی اس لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کو سری لنکن کنڈیشنز سے اچھی ہم آہنگی حاصل کرنے کیلئے تربیتی کیمپ کولمبو میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی ایف حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں تربیت سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے اچھی ہم آہنگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے کھلاڑیوں کی چین کے خلاف ٹائی میچز کی کارکردگی میں بھی اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :