دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنیوالے دیکھنا چاہتے ہیں ‘ خوشبو

اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 13:10

دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنیوالے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ،اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔

سچوئیشن کے مطابق رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحاشی دکھائی جارہی ہے ۔