بعض لوگوں کا کام ہی صرف دوسروں کے خلا ف پراپیگنڈا اور منفی خبریں پھیلانا ہوتا ہے ‘ عمائمہ ملک

ہمیشہ اپنے معیاری کام سے ناقدین کے منہ بند کئے ہیں ،یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی ‘ اداکارہ

اتوار 21 فروری 2016 13:11

بعض لوگوں کا کام ہی صرف دوسروں کے خلا ف پراپیگنڈا اور منفی خبریں پھیلانا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء)ٹی وی کی نامور اداکار ہ و ماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کا کام ہی صرف دوسروں کیخلا ف پراپیگنڈا اور منفی خبریں پھیلانا ہوتا ہے ،فنکارکی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے اسے جہاں اچھا کام ملے گاوہ اسی طرف کا رخ کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ فنکار کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا بلکہ یہ سیاستدانوں کے ساتھ ہی اچھی لگتی ہے ۔

جو لوگ میرے خلاف سازش کرتے ہیں میں ایسے لوگوں کے لئے صرف اپنے خدا سے ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں ۔خدا نے مجھے جو عزت دی ہے اسے مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا اور میں منفی خبریں پھیلانے والوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں۔ عمائمہ ملک نے کہا کہ ہمیشہ اپنے معیاری کام سے ناقدین کے منہ بند کئے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی ۔