ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ

کمپنی رضوان اورتاشفین ملک کافون ڈی کوڈکرے کیونکہ موبائل ایپل کی ملکیت ہے،خطاب

اتوار 21 فروری 2016 13:36

ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) امریکا میں صدارتی انتخابات کے ممکنہ ریپبلکن امیدواروں میں سبقت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ معروف انفارمیشن گروپ ایپل کا اس وقت تک بائیکاٹ کیا جانا چاہیے جب تک وہ دسمبر میں سان برنرڈینو کے ایک حملہ آور کے آئی فون کا کوڈ کھول نہیں دیتی،امریکی ٹی وی کے مطابق ایک مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایپل کمپنی پر لازم آتا ہے کہ وہ اس فون کا کوڈ کھولے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں کو ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جب تک کہ وہ اس پاس ورڈ کو ظاہر نہ کردے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ فون اس بدمعاش نوجوان کی ملکیت نہیں ہے جس نے ان تمام تر لوگوں کو ہلاک کیا، یہ تو حکام کی ملکیت ہے۔

متعلقہ عنوان :