چینی شہری نے مرنے سے پہلے خود اپنی آخری رسومات منعقد کر ڈالیں
اتوار 21 فروری 2016 13:36
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) چین کے ایک شہری نے اپنے چاہنے والوں کی محبت آزمانے کے لیے اپنی موت اور تجہیزو تکفین کا اعلان کر کے اپنے دوست احباب کو اپنی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک زندہ اور تندرست وتوانا چینی سے جب پوچھا گیا کہ اس نے اپنی زندگی میں خود ہی اپنی آخری رسومات کا اعلان کیوں کیا تو اس کا جواب تھا کہ اس نے یہ سب کچھ اپنے چاہنے والوں کی محبت آزمانے کے لیے کیا ہے۔
مجھ سے محبت کرنے والے میری وفات کا سن کر میرے جنازے میں ضرور شریک ہوں گے جنہیں مجھ سے کوئی خاص محبت نہیں وہ میرے جنازے میں نہیں آئیں گے۔عزیزو اقارب اور دوست احباب کی محبت جانچنے والے چینی کا نام زانگ دیانگ جو ملک کے شمالی علاقے شاندونگ کا رہنے والا ہے۔(جاری ہے)
رواں ماہ اس نے اچانک اپنے تمام اقارب کو پیغام بھجوایا کہ وہ فوت ہوچکا ہے، لہٰذا وہ اس کی آخری رسومات میں شرکت کریں۔
اس پر اس کے تمام احباب اس کے گھر کو دوڑ پڑے۔زانگ ایک غیر شادی شدہ شخص ہیں جس کی کوئی اولاد نہیں۔ البتہ اہل محلہ انہیں ’مدد گار‘ کے طورپر جانتے ہیں کیونکہ وہ اکثر دوسروں کے کام آتے ہیں۔خیال رہے کہ اہل چین کے مذہبی عقاید کے مطابق مرنے کے بعد بھی انسان کی اسی دنیا کی طرح کی ضروریات ہوتی ہیں مگر وہ اپنی ضروریات خود پوری نہیں کرسکتے۔ ان کی ضروریات ان کے اقارب اور ان کی قبروں پر آنے والے کرتے ہیں۔ مْردوں کی قبروں پر اگربتیاں جلائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ کرنسی نوٹ اس خیال کے ساتے جلاتے ہیں کہ اس سے مردے کو اپنی ضروریات پوری کرنے کا موقع ملتا ہے۔زانگ کا کہنا تھاکہ اسے خدشتہ تھا کہ مرنے کے بعد کوئی شخص اس کا خیال نہیں کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے چند سال قبل خود ہی اپنی قبرکھودی، رواں سال جنازے کا اہتمام کیا اور اس سارے کام پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا۔زانگ کی زندگی میں منعقد ہونے والی اس کی آخری رسومات میں سیکڑوں اہل محلہ کے علاوہ دور پار رہنے والے چالیس کے قریب عزیز واقارب بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.