Live Updates

لاہور اور پشاور میں تعمیر کے بعد شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے کراچی میں بھی ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور کے بعد کراچی میں ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا تھا

اتوار 21 فروری 2016 13:43

لاہور اور پشاور میں تعمیر کے بعد شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے کراچی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) لاہور اور پشاور میں تعمیر کے بعد شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے کراچی میں بھی ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 1994 میں لاہور سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد 2015 کے اختتام پر پشاور میں بھی ہسپتال مکمل ہوچکا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں بھی ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کیلئے آگاہی مہم بھی بھرپور طریقے سے شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور کے بعد کراچی میں ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات