گوادر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کر نے کا فیصلہ

گوادر پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے کوئی معمولی جگہ نہیں ، بلوچستان میں امن و امان اور ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ماروی میمن

اتوار 21 فروری 2016 14:04

گوادر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کر نے کا فیصلہ

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ گوادر کوئی معمولی جگہ نہیں پاکستان کا مستقبل گوادر کے ساتھ وابستہ ہے گوادر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کر کے خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے گوادر میں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے کوئی معمولی جگہ نہیں ہے پاکستان اور پاکستانی عوام کا مستقبل گوادر کے ساتھ وابستہ ہے بلوچستان میں امن و امان اور ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ پی آئی ایس پی میں نئے مستحق افراد کے نام نئے سروے میں شامل کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آئیندہ ماہ مارچ سے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کے سہہ ماہی گرانٹ میں 200 روپے کا مزید اضافہ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گوادر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جلد ہی دفتر کھولا جائے گا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گوادر سمیت بلوچستان کی خواتین میں بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچی زبان بہت خوب صورت ہے جلد ہی بلوچی زبان جلد سیکھوں گی اگلی بار گوادر آ کر بلوچی میں تقریر کروں گی