مصری اداکارہ کا داعش کے رہنما کو قتل کرنے والے سے شادی کرنے کا اعلان

اتوار 21 فروری 2016 14:15

مصری اداکارہ کا داعش کے رہنما کو قتل کرنے والے سے شادی کرنے کا اعلان

قاہرہ ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) مشہور مصری اداکارہ الہام شاہین نے اعلان کیا ہے کہ وہ داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کو قتل کرنے والے کسی بھی شخص کو اپنا دل دے دیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی میڈیا کی سرخیوں میں رہنے کی عادت کے لئے مشہور الہام شاہین کے بقول داعش کے رہنما کے قتل سے نہ صرف مشرق وسطی بلکہ دنیا بھر کو نجات ملے گی۔55 سالہ اداکارہ نے وعدہ کیا کہ وہ اس ہیرو سے شادی کریں گی،اور اسے ہنی مون پر اس کو لے جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ شادی اور ہنی مون کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :