بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کوپولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث واہگہ باڈر پر روک لیا گیا

کلیئر نس ملنے میں تاخیر کے باعث امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہونے پر لاہور میں ایک روزقیام بڑھا دیا

اتوار 21 فروری 2016 14:30

بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کوپولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث واہگہ باڈر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) لٹریری فیسٹول میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کووطن واپس جاتے ہوئے پولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث واہگہ باڈر پر روک لیا گیا،کلیئرنس ملنے میں تاخیر کے باعث امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہونے پر لاہور میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔واہگہ باڈر حکام کے مطابق کسی بھی بھارتی شہری کو پاکستان کے دورے کے موقع پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کرنا ہو تی ہے اور ویزے کی مدت پر پوری ہونے پر واپس جاتے ہوئے بھی اطلاع کرنا ہوتی ہے جس کے بعد یہی رپورٹ امیگریشن کو بھی بھجوائی جاتی ہے تاکہ معلو م ہو سکے کہ بھارتی شہری اپنے ملک واپس اورخیریت سے روانہ ہو رہا ہے۔

لٹریری فیسٹول میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور جب بھارت روانگی کیلئے واہگہ باڈر پرپہنچیں تو امیگریشن حکام نے انہیں سفری دستاویزات کے ساتھ پولیس رپورٹ لف نہ کرنے پر روک لیا ۔

(جاری ہے)

شر میلا ٹیگور کی جانب سے اپنے میزبانوں سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہی دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے سارے انتظامات لٹریری فیسٹول کی انتظامیہ نے کئے تھے اس لئے پولیس رپورٹ بارے علم نہیں تھا ۔

ذرائع کے مطابق لٹریری فیسٹول انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ پولیس سے رپورٹ لے کر امیگریشن حکام کو پہنچائی گئی اور انہیں واپسی کے لئے کلیئرنس دیدی گئی تاہم اداکارہ کی امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہو گئی جس کے باعث انہوں نے لاہور میں ایک روز قیام بڑھا دیا اور وہ آج پیر کے بھارت روانہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :