اوپن یونیورسٹی مادری زبانوں پر تحقیقی کام کرے گی
مادری زبانوں کے فروغ کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کانفرنسسز اور سیمینارز منعقدکئے جائیں گے, پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
اتوار 21 فروری 2016 15:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں مختلف لسانی گروپوں کے باہمی رابطے کی مضبوطی کے لئے مادری زبانوں پر تحقیقی کام شروع کرنے کا فیصلہ کردیا ہے اس جانب ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے پاکستانی زبانوں پر بنیادی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کانفرنسسز اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے " ماد ری زبان کے عالمی دن" کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جامعات میں علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی واحد ادارہ ہے جس میں پاکستانی زبانوں اور ان کے ادب کے فروغ کے لئے ایک متحرک اور مضبوط شعبہ "پاکستانی زبانیں و ادب" کئی سال سے کام کررہا ہے۔(جاری ہے)
اس شعبے نے ملک کے مختلف حصوں کی زبانوں بطور خاص ان زبانوں کے لئے جن کا وجود خطرے میں ہے کو از سر نو فروغ دینے اور ان کی حیثیت بحال کرنے کے لئے نہایت مفید اور موثر خدمات انجام دی ہیں ۔
پاکستانی زبانوں کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کا نمایاں کردار دیگر اداروں کے لئے قابل تقلید ہے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس شعبے کو تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ کرکے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ یہ شعبہ پاکستان کے ہر علاقے کی زبان کے فروغ میں سب سے نمایاں کردار ادا کرسکیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ زبانیں صرف ابلاغ کا ایک آلہ نہیں ہے بلکہ یہ تشخص کی ایک اہم شناخت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف زبانیں اور ثقافت ہی پاکستان کی اصل خوبصورتی ہے ایک میگا یونیورسٹی کی حیثیت سے اوپن یونیورسٹی پاکستان کی اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور اس میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے حال ہی میں پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لئے ایک 2۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زبان ہی تو ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے کسی علاقے کے لوگوں کو تعلیم و تربیت دینے کے لئے اس علاقے کی زبان پر عبور ہونا ضروری ہے زبان سے ہم ان کے دل جیت سکتے ہیں ہم ان کو تعلیم یافتہ اور مفید شہری بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے اوپن یونیورسٹی میں قائم شعبہ پاکستانی زبانیں و ادب نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ چینی زبان کے فروغ کے لئے عنقریب چین کی اوپن یونیورسٹی کے اکیڈمک سپورٹ سے "چائنیز لینگوئج اینڈ کلچرل سنٹر"قائم کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.