برلن فلمی میلہ، دستاویزی فلم”فائر ایٹ سی“ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا

اتوار 21 فروری 2016 15:38

برلن فلمی میلہ، دستاویزی فلم”فائر ایٹ سی“ نے بہترین فلم کا ایوارڈ ..

برلن ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) برلن میں منعقدہ عالمی فلمی میلے میں یورپ میں تارکین وطن کے بحران پر بنائے جانے والی دستاویزی فلم”فائر ایٹ سی“ نے بہترین فلم کا”گولڈن بیئر“ ایوارڈ حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اداکارہ میریل سٹریپ فلمی میلے کی جیوری کی صدر تھیں جس میں فلمساز جیافرانکو روزی کی فلم”فائر ایٹ سی“ نے بہترین فلم کا”گولڈن بیئر“ ایوارڈ دیا گیا۔

فلم میں بحیرہ روم کے جزیرے لامپیدوسا میں تارکین وطن کی کرب ناک زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ عالمی فلمی میلے میں میا ہنسن لویا کو فلم’ ’تھنگز ٹو کم“ پر بہترین ہدایتکار ،تیونس کی فلم ”نحبک ہادی“ میں بہترین اداکاری پر ماجد مستوری کو بہترین اداکار کا جبکہ ٹرینی ڈیرہم کو فلم ”کولیٹیوے“ میں کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :