اورنج ٹرین کی بجائے کے پی کے میں گیس کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے :عمران خان،اورنج ٹرین کی بجائے کے پی کے میں گیس کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے :عمران خان
فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 16:19
متنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں گیس نکل آئی ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اورنج ٹرین منصوبے پر دو سو ارب روپے لگانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش پر خرچ کئے جائیں تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا ، ساتھ ہی کپتان وفاق سے گزارش بھی کی کہ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے انہیں این او سی دیا جائے ۔
خیبر پختونخواہ میں گیس کے ذخائر کا اشارہ مل گیا ، پشاور کے نواحی علاقے میں پانی کے لئے کنوئیں کی کھدائی کے دوران گیس نکل آئی ۔ خبر ملی تو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حسن خیل متنی پہنچے اور کنوئیں کا افتتاح کیا ۔ عمران خان نے وفاق سے گزارش کی کہ خیبرپختونخوا میں گیس نکالنے کی اجازت مل جائے تو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔(جاری ہے)
ایل این جی معاہدوں اور اورنج ٹرین پر 200 ارب روپے لگانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں قدرتی ذخائر پر پیسہ لگائیں تو پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔
عمران خان نے کہا کہ متنی کے اردگرد چھ مقامات پر گیس کے ذخائر ہیں جہاں لوگ خود کام کرتے ہیں ، عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے سے یومیہ 2 لاکھ بیرل تیل نکل سکتا ہے ۔ امریکی کمپنی کے پی کے میں کام کرنا چاہتی ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی ۔ ساتھ ہی کپتان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ پشاور میں دو سال سے کوشش کر رہے ہیں کہ بس بنا دیں لیکن پشاور میں 2 سال سے کوشش کر رہے ہیں ریلوے لائن کی جگہ پر بس بنا دیں اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.