شام میں دوہرے بم دھماکے میں 46 افراد ہلاک،متعدد زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 21 فروری 2016 16:36

شام میں دوہرے بم دھماکے میں 46 افراد ہلاک،متعدد زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے وسطی شہر حمص میں دوہرے کار بم حملے میں46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ شام کے وسطی شہر حمص میں دوہرے کار بم حملے میں46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

زیادہ تر ہلاک شدگان سویلین دکھائی دیتے ہیں اور کئی انتہائی شدید زخمی ہیں۔ آبزرویٹری نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ حمص میں ایک بم پہلے سے نصب تھا اور دوسرا ایک خود کش حملہ ہو سکتا ہے۔ شام کے حکومت نواز ٹیلی ویژن اخباریہ کے مطابق یہ دونوں حملے حمص شہر کے علاقے زہرا میں ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہے۔

متعلقہ عنوان :