ٹیکس وصولیوں میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا

جولائی سے فروری کے دوران ٹیکس وصولیاں 18 فیصد اضافے کے ساتھ 1734 ارب روپے رہیں ٗ فیڈرل بورڈ آف ریونیو

اتوار 21 فروری 2016 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء)ٹیکس وصولیوں میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ جولائی سے فروری کے دوران ٹیکس وصولیاں 18 فیصد اضافے کے ساتھ 1734 ارب روپے رہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1464 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا۔ڈاکٹرمحمد اقبال نے بتایا کہ اب تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعدا 9 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 16-2015ء کا ٹیکس ہدف 3103 ارب روپے رکھا گیا ہے