بھارتی ریاست ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد پاکستان نے دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی

مسافروں کی آج پیر کے روز کیلئے بکنگ منسوخ کر کے آگاہ کر دیا گیا،سکیورٹی کلیئرنس ملنے تک سروس معطل رہے گی‘ پی ٹی ڈی سی

اتوار 21 فروری 2016 16:50

بھارتی ریاست ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد پاکستان نے دوستی بس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان نے بھارتی ریاست ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی ، آج پیر کے روز لاہور سے دہلی جانے والے مسافروں کی بکنگ منسوخ کر کے انہیں آگاہ کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کی طرف سے ملازمت اور تعلیم کے شعبوں میں ریزرویشن کے مطالبات کے لیے نکالے جانے والی ریلی کے بعد حالات خراب ہوئے اور اس کے بعد شروع ہونے والے پر تشد دمظاہروں میں اطلاعات کے مطابق دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

پنجاب ٹور ازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجر کرنل (ر) خالد نے بتایا کہ ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے اور آج پیر کے روز صبح سات بجے نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے والی بس کو منسوخ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بس سے بیس مسافروں نے بھارت روانہ ہونا تھا تاہم انہیں بکنگ منسوخ کرکے آگاہ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنگ ملنے تک بس سروس معطل رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :