علم نہیں تھا ویوین رچرز کا ریکارڈ توڑا ہے :برینڈن میکولم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 فروری 2016 17:00

علم نہیں تھا ویوین رچرز کا ریکارڈ توڑا ہے :برینڈن میکولم

کرائسٹ چرچ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنے بنائے ہوئے تاریخ ساز کارنامے سے ہی لاعلم رہے۔دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ وہ 54 بالز پر سنچری جڑ کر سر ویوین رچرڈز اور مصباح الحق کا تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میکولم کے مطابق وہ صرف ہر گیند پر چوکا یا چھکا جڑنے کی کوشش کررہے تھے، انہیں تو ریکارڈ کے بارے میں تب علم ہو جب ہیگلے اوول میں لاؤڈ سپیکرز پر اس بارے میں اعلان کیا گیا، ان کے لیے ذاتی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں ہمیشہ اسی کے لیے کوشش کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں 34سالہ میکولم کا کہنا تھا کہ وہ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے پر خود تھوڑا شرمندہ شرمندہ محسوس کرر ہے ہیں ۔