وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سے داعش سمیت انتہاء پسند تنظیموں کی مکمل تفصیلات اور اعدادوشمار مانگ لیے
اتوار 21 فروری 2016 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے تحت وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی وزارت داخلہ پنجاب سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سمیت انتہاء پسند تنظیموں کی مکمل تفصیلات اور اعدادوشمار مانگ لیاہے ،پنجاب میں سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی امور کو یقینی بناتے ہوئے کرایہ داروں سمیت مساجد اورامام بارگاہوں کا ڈیٹا اکٹھاکرنا شروع کردیا ہے ، مارچ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بڑے طرز کا آپریشن بھی متوقع ہے ۔
آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی واضح ہدایات کے بعد پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے صوبہ بھر سے کرایہ داروں ، مساجد ،امام بارگاہوں سمیت انتہاء پسند تنظیموں کی مکمل تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں ۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں تمام تھانوں کی حدود میں واقع مساجد ،امام بارگاہوں اور شدت پسند تنظیموں کی مکمل تفصیلات تھانے میں جمع کروانے کے لیے ہدایات کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے شہریوں کو مکمل معلومات دو ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ تفصیلات چھپانے اور وقت مقررہ پر جمع نہ کرانے والو ں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ان تفصیلات میں شہریوں کی تعداد ، رہائشی ثبوت ،کرایہ داروں کی تفصیل ،مساجد میں پڑھنے والوں کی تعداد ،رہائش پذیر افراد کی مکمل تفصیل ،دفاتر کا مکمل پتہ ،بینک اکاؤنٹ سمیت دیگر معلومات مکمل کرکے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق مارچ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بڑے طرز کا آپریشن بھی متوقع ہے جس کے لیے سیکورٹی اداروں کو مکمل ساز وسامان سے آراستہ کیاجائے گاجبکہ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.