ثانیہ مرزا کی سٹیڈیم آمد بھی شعیب ملک کی فارم واپس لانے میں ناکام رہی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 فروری 2016 17:12

ثانیہ مرزا کی سٹیڈیم آمد بھی شعیب ملک کی فارم واپس لانے میں ناکام رہی

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کراچی کنگز کا دوسرا پلے آف فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بطورخاص دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم آئیں جہاں ان کی آمد کے مناظر ٹی وی کیمروں نے محفوظ کیے ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی آمد بھی ان کے شوہر شعیب ملک کی فارم واپس لانے میں ناکام رہی اور وہ بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے جمعے کے روز کراچی کنگز کی قیادت چھوڑدی تھی اور وہ اسلام آباد کے خلاف ناک آؤٹ مقابلے میں عام کھلاڑی کے طور پر شریک ہوئے تھے ، 33سالہ شعیب ملک نے پاکستا ن سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کیلئے 9میچز میں محض 157رنز سکور کیے ۔