پاکستان میں رہنے والے افغان پناہ گزینوں کے ہاں ہر سال تقریباً 60ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں،یواین ایچ سی آر

اتوار 21 فروری 2016 17:26

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رہنے والے افغان پناہ گزینوں کے ہاں ہر سال تقریباً 60ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں ۔یہ بات یواین ایچ سی آر کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تخمینہ ہے کہ تقریباً ان میں سے 2010ء سے لیکر اب تک ایک لاکھ 80ہزار بچوں کی رجسٹریشن نہیں کی جا سکی جس کی وجہ پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی اہمیت کے بارے میں عدم آگاہی ہے جبکہ رجسٹریشن کے مراکز کا فاصلہ بھی رجسٹریشن نہ ہونے کی ایک وجہ ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تقریباً16لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں جو عالمی سطح پر کسی ملک میں موجود سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی تعداد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2002ء لیکر اب تک یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں موجود 38لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی میں معاونت فراہم کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :