کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کھو کر 363 رنز بنالئے
اتوار 21 فروری 2016 17:33
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنالئے،آسٹریلیا کی جانب سے جوئے برنس 170،سٹیون سمتھ 138 اور عثمان خواجہ 24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈم ووگز 2اور ناتھن لیوئن 4رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ویگنر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 370 رنز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے ابھی مزید 7 رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز جوئے برنز اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچریز کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 363 رنز بنالئے۔(جاری ہے)
ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 57 رنز ایک وکٹ سے کیا تو دس رنز کے اضافے سے آسٹریلیا کو عثمان خواجہ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑاجو 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عثمان کے آؤٹ ہوجانے کے بعد جو برنز اور اسٹیو اسمتھ نے کیوی بولرز کو خوب پریشان کیا اور دونوں نے سنچری اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا کا اسکور جب 356 رنز پر پہنچا تو جو برنز 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ان کے فورا بعد ہی اسٹیون اسمتھ بھی 137 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دن کے اختتام پرمہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر 363 رنز بنالئے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 370 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے ابھی مزید 7 رنز درکار ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.