عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

فاتح کھلاڑی نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے ،5 منٹ اور 32 سکینڈز میں طے کیا

اتوار 21 فروری 2016 17:37

عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ کے نام رہا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی رائیڈر ونسنزو نیبالی کی برتری قائم ہے۔ عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ 119 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

رائیڈرز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے خوب پاتھ پاؤں چلائے۔ ناروے کے ایڈولڈ بوسن ہیگن نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 5 منٹ 32 سیکنڈز میں طے کر کے حریفوں پر فتح کی دھاک بٹھائی ، بیلجئم کے رائیڈر گریگ وین ایورمیٹ کی دوسری پوزیشن رہی۔ اٹلی کے مارکو کینولا تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی سائیکلسٹ ونسنزو نیبالی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :