اسلام آ باد پولیس نے جرائم میں ملو ث21 ملزمان کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے داؤ پر لگی نقدی ، مو با ئل فون ، طلا ئی چوڑ یا ں ،7کلو880گرام چرس ، اسلحہ اور ما ل مسروقہ بر آمد

اتوار 21 فروری 2016 17:39

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) پولیس نے قما ر با زی میں ملو ث9سمیت دیگر جرائم میں ملو ث21 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، مو با ئل فون ، طلا ئی چوڑ یا ں ،7کلو880گرام چرس ، 3پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ بھا رہ کہو پولیس کو مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ کنڈ پہا ڑی میں اس وقت لو گ قما ر با زی میں مصروف ہیں ۔

اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے توکا میا بی یقینی ہے ۔اس اطلا ع پر اے ایس آئی رفیع اﷲ و دیگر پولیس ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے09جو ار یوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں کا مر ان شاہ ، فرمان خادم ، اسدعلی، میر اسلام ، تو صیف اعظم ، کا شف اعظم، نو ر اسلم ، اشفاق سلیم ، فصل حسین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے مو با ئل فون ،داؤ پر لگی ہو ئی نقدی پا نچ ہزار بر آمد کر لی۔

ملزمان کے خلاف تھا نہ بہارہ کہو میں قما ر با زی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ جبکہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم مشتا ق علی کو گرفتار کرکے اس سے طلا ئی چوڑیا ں ما لیتی 2لا کھ روپے کی بر آمد کرلی۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم عادل خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 260گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے چوری کی واردات میں دو ملزمان ندیم اور احد اقبال کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم کر امت شاہ کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 9MMمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم اعتبا ر گل کو گرفتار کرکے اس سے 3کلو 600گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت دو ملزمان محمد سلیما ن اورنا صر شاہ کو گرفتار کرکے اس سے دو عددپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمات سمیر ا اور شازیہ کو گرفتار کرلیا۔تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت دو ملزمان نور احمد اور سلمیٰ بی بی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4کلو گر ام چرس بر آمد کرلی۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :