پی آئی اے کے بیڑے میں 38 جہاز شامل ، 33 جہاز لیز پر

ویٹ لیز کے 15 جہازوں کیلئے 32 لاکھ 99 ہزار 6 سو 25 فی گھنٹہ کے حساب اور ڈرائی لیز کے 18 جہازوں کیلئے 51 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ کرایہ کی ادا ئیگی

اتوار 21 فروری 2016 17:52

پی آئی اے کے بیڑے میں 38 جہاز شامل ، 33 جہاز لیز پر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی ا ) کے بیڑے میں 38 جہاز موجود ہیں جن میں 33 جہاز لیز پر ہیں۔ ویٹ لیز کے 15 جہازوں کیلئے 32 لاکھ 99 ہزار 6 سو 25 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اور ڈرائی لیز کے 18 جہازوں کیلئے 51 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے پاس صرف پانچ ذاتی جہاز ہیں ۔

پی آئی اے کے پاس بوئنگ 777 جہاز11 ‘ 320 ائیر بس 11 ‘ 310 ائیر بس 5 ‘ اے ٹی آر 72 پانچ‘ اے ٹی آر 42 کے چھ جہاز موجود ہیں۔ ویٹ لیز پر ٹریول سروسز کو 5 لاکھ 51 ہزار دو سو پچاس روپے ‘ کور نیڈن ائیرلائنز کو 8 لاکھ 11 ہزار ایکس و 25 روپے ‘ اردن ایوی ایشن کو 6 لاکھ 3 ہزار 7 سو پچاس روپے‘ ائیرو باکو 5 لاکھ 30 ہزار 250 روپے اور ائیروایشیاء ایکس برہر کو 8 لاکھ 3 ہزار 250 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائی لیز پر 1 بیرک سیزنگ کو 9 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے‘ آئی اے ایم ایو ایشن کو 16 کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار روپے۔ جی ایسی ایس کو 7 کروڑ 8 لاکھ 75 ہزار روپے ائیرایشیاء کو پانچ کروڑ 56 لاکھ پچاس ہزار اور ائیر کیپ کو بارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ کے حساب سے کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے کے خسارے کی ایک بڑی وجہ لیز پر لیئے گئے جاہز ہیں ویٹ لیز پر لئے گئے پندرہ جہازوں کیلئے پی آئی اے کو فی گھنٹہ کے حساب سے 32 لاکھ 99 ہزار چھ سو 25 روپے اور ڈرائی لیز پر لئے گئے اٹھارہ جہازوں کیلئے 51 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے پڑ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :